پاکستان

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا، آئی جی پختونخوا

شیعیت نیوز: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے پولیس لائن میں پولیس افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور مقامی مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضلع میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ صلاح الدین محسود نے کہا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا پتہ لگانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹارگٹ کلنگ اور اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ آئی جی پولیس نے ضلع میں امن اور استحکام کی بحالی کیلئے سکیورٹی کو مزید بڑھانے کیلئے ہدایات دی اور مقامی رہنماؤں پر زور دیا کہ ضلع میں امن اور فرقہ وارانہ فسادات کو ختم کرنے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مقامی بزرگوں نے ضلع میں امن بحال کرنے میں انہیں پوری حمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button