ایران

ایران کی تقدیر ایرانی قوم کے ہاتھ میں ہے: صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انلقاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں آزادی اسکوائر پر عوام کےعظيم الشان اجتماع سے خطاب میں ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج امریکہ کو علاقائی اور عالمی سطح پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ اللہ تعالی نے ٹرمپ کے ذریعہ امریکہ کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پرحضرت امام خمینی (رہ) ، شہدائے انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج انقلاب اسلامی کے 40 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں انقلاب اسلامی آج ایک مضبوط اور تناور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے اورآج ایران کے اسلامی، اخلاقی اور منطقی نظریہ کو دنیا میں سلام پیش کیا جارہا ہے۔

ایران آج سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ، دفاعی شعبہ میں ، سیاسی شعبہ میں ، سماجی اور اجتماعی شعبہ میں پیشرفت اور کامیابی کی سمت گامزن ہے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے باہمی اتحاد کے ساتھ دشمن کی تمام سیاسی اور اقتصادی چالوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا اور ایرانی قوم تمام مشکلات کے باوجود ملک کی تعمیر و ترقی کے شعبوں میں بھی آگے بڑھ رہی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ گذشتہ سال ہم نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر داعش دہشت گردوں کا علاقہ سے خاتمہ کیا اور ہم نے عراق اور شام کے عوام کی بھر پور مدد کی اور انھیں دہشت گردی کے شر سے بچانے میں ہم نے اہم کردار ادا کیا۔ ہم نے عراق اور شام کو توڑنے کے سلسلے میں امریکہ کی گھناؤنی کوششوں کو بھی ناکام بنایا۔ ہم تمام ممالک کی ارضی سالمیت کے خواہاں ہیں۔ ہم خطے میں امن اور ثبات چاہتے ہیں کیونکہ ہم امن و ثبات کے سائے میں آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ دشمن خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اور دہشت گردی کو فروغ دیکر ہماری پیشرفت اور ترقی کو روکنا چاہتا ہے ۔ دشمن ہمیں آپسی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایرانی عوام دشمن کی سازشوں سے آگاہ اور ہوشیار ہیں ہم نے عللاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کی فلسطین کے ساتھ خیانت کا سلسلہ جاری ہے امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردیکر اپنا ناپاک چہرہ مزید نمایاں کردیا ہےجبکہ دنیا کے تمام ممالک نے امریکہ کے اس اقدام کی بھر پورمخالفت اور مذمت کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایران کی تقدیر صرف ایرانیوں کے ہاتھ میں ہے آج ایران مستقل اور آزاد ہے ایران کے بارے میں تمام فیصلے ایرانی قوم کے ہاتھ میں ہیں کسی بھی عالمی طاقت کی ایران کے مسائل میں مداخلت کی مجال نہیں ، اگر کوئی طاقت مداخلت کی کوشش بھی کرتی ہے تو ایرانی عوام بر وقت میدان میں حاضر ہو کر اسے ناکام بنادیتے ہیں اور ایرانی عوام مستقبل میں بھی دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button