پاکستان

قومی مفادات کاتحفظ سرفہرست ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے، کورکمانڈرز کانفرنس

شیعیت نیوز: کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ قومی مفادات کا تحفظ سرفہرست ہے ، بھارتی جارحیت خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہے ، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے جبکہ اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے جاری طویل عرصے کی کوششیں خطے اور ملک کے امن و استحکام کیلئے اہم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت بدھ کو کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی کانفرنس میں ملکی داخلی صورتحال سمیت خطے سے متعلق امریکی پالیسیوں کے تناظر میں سیکورٹی صورتحا ل کا جائزہ لیا گیا،آئی ایس پی آر کی جانب سے کانفرنس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت سرفہرست رہے گا۔ کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہیں ، بھارتی شر انگیزی اور ریشہ دوانیوں کابھرپوراور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نےاس بات پر اتفاق کیا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے جاری طویل عرصے کی کوششیں خطے اور ملک کے امن و استحکام کیلئے اہم ہیں، شرکاءنے خطے اور پاکستان میں پائیدار امن استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ،اعلامیہ کے مطابق انسداد دہشتگردی سے حاصل کامیابیوں سے دیر پا امن و استحکام ممکن بنایا جائیگا، خطے کے امن واستحکام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے تعاون کرتے ہوئےقومی مفادکومقدم رکھا جائیگا، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی سے حاصل فواہد کو مربوط بنا کر پاکستان اور خطے میں دیر پا امن کو یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button