ایران

یمنی عوام نے امریکہ اور امارات کے اتحاد کو شکست سے دوچار کر دیا، علی اکبر ولایتی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے ایران کے خلاف امریکی الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران پر الزام تراشی کر کے یمنی عوام کی شجاعت، استقامت اور قربانیوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے یمن کے عوام انتہائی بہادر لوگ ہیں جو صدیوں سے اغیار اور بیرونی طاقتوں کا مقابلہ کرتے آئے ہیں اور آج انہوں نے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران پر الزام تراشیوں سے امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہون نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے بارے میں غیر دانشمندانہ پالیسیوں کو ترک نہیں کیا تو یمن ان کے لیے خطرناک دلدل میں تبدیل ہو جائے گا۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سلامتی کونسل کے چودہ رکن ملکوں کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button