مشرق وسطی

شامی افواج نے دہشتگردوں کے علاقوں سے یورپی ہتھیار برآمد کر لیے

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں سے آزاد کرایا گیا ’’التنف‘‘ نامی علاقے سے بڑے پیمانے پر یورپی ساخت ہتھیار برآمد کر لیے ہیں۔

فوج کے مطابق متعدد یورپی ممالک میں بنائے گئے برآمد شدہ ہتھیار دہشت گردوں کے زیر استعمال تھے،جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کو کتنے بڑے پیمانے پر یورپی ممالک کی حمایت حاصل تھی۔

شامی فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہتھیاروں کے علاوہ دہشت گرد تنظیم داعش کے جھنڈے اور تکفیری مواد سے بھرے پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button