یمن

دو ہزار اٹھارہ میں سعودی عرب کو پوری طرح شکست دے دی جائے گی یمنی فوج کا اعلان

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان عزیز راشد نے العالم ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودیوں اور ان کے اتحادی فوجیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے، کہا کہ سال دو ہزار اٹھارہ سعودی عرب کے مقابلے میں یمن کی ٹیکٹیکی اور اسٹرٹیجیک کامیابی کا سال ثابت ہو گا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے آل سعود سے وابستہ فوجیوں اور ان کے امریکی حامیوں کو خبردار کیا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس جنگ کے میدان میں مضبوط عزم و ارادے کی مالک ہیں اور یمن میں جارح فوجوں کی اسٹریٹیجی ناکام ہو چکی ہے-

اس درمیان یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جبکہ یمنی فوج کے اسنائپروں نے بھی جیزان میں تین سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

ادھر سعودی عرب نے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر توپخانوں سے گولہ باری کی-

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ ان حملوں میں صوبہ صعدہ کے علاقوں الغور اور غمر میں رہائشی مکانات اور زرعی اراضی کو نقصان پہنچا-

سعودی عرب نے امریکا اور بعض عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ان حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہو چکی ہیں-

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی وجہ سے دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے لاکھوں یمنی باشندوں کو قحط، بھوک مری اور طرح طرح کی وبائی بیماریوں کا سامنا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button