پاکستان

لاپتا افراد کیس، ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی محض وقت کا ضیاع،سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس

شیعیت نیوز: سندھ ہائیکورٹ میں متعدد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا محض وقت کا ضیاع ہےعدالت نے ہوم سیکرٹری کو آئندہ سماعت تک عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نعمت اللہ پھلپوٹو کی سر براہی میں قائم دو رکنی بینچ کے رو برو جمعرات کومتعدد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ٹاسک فورس نےعدالت میں اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی ،عدالت نے ٹاسک فورس کی رپورٹ پر غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس اور جے آئی ٹیز محض وقت کا ضیاع ہے، ٹاسک فورس اور جے آئی ٹیز سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔جمعرات کو عدالت میں دو لاپتہ نوجوان شاہ زیب اور ارسلان فاروقی کے اہل خانہ بھی پیش ہوئے۔اہل خانہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ انکے بیٹوں کو 2010سے لاپتہ کیا گیا ہے لیکن تاحال انکا سراغ نہیں ملا۔عدالت کو معاملے پر تفتیشی افسر نے آگاہ کیا کہ ملزمان سابق صدرپرویز مشرف کے قافلے پر ہونے والے حملے میں ملوث رہے ہیں، ملزمان مقدمے سے بری ہونے کے بعد لاپتہ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button