مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے بیس فلسطینیوں کو اغوا کر لیا

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اغوا کیے جانے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنین کے علاقے واد برقین میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے۔
دوسری جانب ہزاروں فلسطینیوں نے امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے خلاف مظاہرے کیے۔
فلسطینی شہری پچھلے کئی روز سے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے اس مجوزہ دورہ اسرائیل کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں جس کا مقصد بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button