مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں نے جمعے کو یوم غضب منایا

غزہ کے باشندوں نے جمعے کو شہر کی سڑکوں پر نکل کر بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی۔
مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے- ہرجمعے کو غرب اردن اور غزہ میں یوم غضب منانے کا مقصد بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ چھے دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں اور امریکی سفارتحانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کریں گے۔
ٹرمپ کے اس اعلان کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی اور خاص طور پر فلسطینیوں نے اس پر شدید احتجاج کرکے تیسری تحریک انتفاضہ کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button