پاکستان

ناصر شیرازی کی حامد رضا کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،دونوں رہنماوں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امورسمیت قومی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ظہیر الحسن نقوی،سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی اور کوآرڈینیٹر شعبہ سیاسیات آصف رضا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button