پاکستان

مدارس کےطلبہ کوقومی دھارے میں لانےکیلئے کوشاں ہیں،جنرل ناصر جنجوعہ

شیعیت نیوز: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈناصر جنجوعہ کی زیر صدارت مدارس کے طلبہ کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے اصلاحات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے علاوہ مولانا حنیف جالندھری، محمد یٰسین ظفر ، مولانا عبدالمالک، مولانا نیاز حسین نقوی اور وزارت تعلیم اور دیگر متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرجنجوعہ نے حاضرین کاخیرمقدم کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مدرسہ ریفارمز کمیٹی میں شامل تمام ممبران بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مدارس کے طلبہ کو دوسرے طلبہ کے ہم پلہ کیا جائے اور انہیں قومی دھارے میں لایا جائے،مدرسہ ریفارمز کمیٹی بھرپور کردار ادا کررہی ہے، اس موقع پر شرکاء نے اپنی تجاویز اور خیالات کا اظہارکیا اورمدارس کے مجوزہ امتحانی نظام اور حکمت عملی اورمستقبل میں مدارس کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا ، وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ مدارس میں پڑھنے والے طلبا کو بھی دوسرے طلبا کے مقابلے میں برابر کے مواقع ملے، دریں اثنا جنرل ناصر جنجوعہ سےافغانستان میں یورپی یونین کےخصوصی نمائندے رولینڈ کوبیا نے ملاقات کی ، ان کے ہمراہ یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر فرانکوس کیوٹن بھی موجود تھے۔وفد نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں ترقی و خوشحالی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہیں، یورپی یونین کےوفد نے پاکستان کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔ وفد نے جنرل ناصر جنجوعہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ ،ملٹری اور انٹیلی جنس کے تعاون اوراندرونی سیاست ، افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے کے عزم پر قائم ہے کیونکہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطےمیں امن کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button