پاکستان

پاکستان نےامریکا سےانٹیلی جنس اور دفاع کےشعبے میں تعاون معطل کر دیا

شیعیت نیوز: وزیر دفاع خرم دستگیر نےکہا کہ پاکستان نےامریکا سےانٹیلی جنس اور دفاع کےشعبے میں تعاون معطل کر دیا ہے،تعاون کی قیمت نہیں قربانیوں کااعتراف چاہتے ہیں ،افغان جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑنےدینگے،کنٹرول لائن پر بھارتی رویہ تشویشناک ہے،اسلام آباد میں امریکی سفارت خانےکےترجمان نےایک بیان میں کہاکہ انٹیلی جنس تعاو ن معطل کرنےسےمتعلق اُنھیں باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیاگیا ہے، اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز میں ایک سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نےکہا ہے کہ پاکستان نےامریکاسےانٹیلی جنس اور دفاع کےشعبےمیں تعاون معطل کردیا ہے،تاہم اُنھوں نےواضح کیاکہ امریکا کو پاکستان کی فضائی حدود اور زمینی راستے استعمال کرنیکی سہولت معطل نہیں کی گئی ہے اور ان سہولتوں کی فراہمی بدستوربرقرار ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button