ایران

ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک سے دشمن کی جڑیں اکھاڑ کر پھینک دیں آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح قم کے عوام کےمختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے خطاب میں ملک میں دشمن کی حالیہ ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک سے دشمن کی جڑیں اکھاڑ کر پھینک دیں اور دشمن گذشتہ 40 سال سے بار بار دفاعی حملے کررہا ہے لیکن اسے ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے ذریعہ امریکی سامراجی طاقت کو ایران سے باہر نکال دیا اور اس کی جڑوں کو ملک سے اکھیڑ کرباہر پھینک دیا ، لہذا دشمن اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے گذشتہ 40 سال سے بار بار دفاعی حملے کررہا ہے اور اس بار بھی دشمن نے حالات سے بھر پور استفادہ کرنے کی کوشش کی اور دشمن کے ہر اول دستے نے بعض شہروں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کی ۔ سرکاری اور عوامی اموال کو نقصان پنہچایا لیکن عوام نے ایک بار پھر میدان میں نکل کر دشمن کی تازہ ترین سازشوں کو بھی ناکام بنادیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام کی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کے خلاف استقامت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی عوام آج بھی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button