پاکستان

دہشتگرد آزاد ہورہے ہیں!! بغاو ت کا ملزم کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمد ی کا سرغنہ بھی ضمانت پر رہا

شیعیت نیوز: پشاورہائیکورٹ نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سرغنہ مولانا صوفی محمد کی تھانہ کبل کے 2 الگ الگ مقدمات میں ضمانت میں رہا ئی کے احکامات جار ی کر دئیے‘ 7سال میں مقدمے کاچالان عدالت پیش کیاگیا اور نہ ہی فرد جرم عائد ہو سکی، پشاورہائیکورٹ نے 7‘7لاکھ روپے دو نفری ضمانت پررہا کر دیا ،عدالت عالیہ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل سنگل بنچ کے روبرو مولانا صوفی محمد کی درخواست ضمانت کی کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل فدا گل ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل میں بتایا کہ ملزم پر ریاست مخالف تقاریر ، عدالتی نظام کیخلاف آواز بلند کر نے اور شرانگیز تقاریر کے الزام تحت 30جولائی 2009ء کو پولیس سٹیشن کبل سوات میں دفعہ 120B‘121(A) ‘ 124(A)‘ 506‘148‘149‘324‘353‘341‘ پی پی سی کا مقدمہ درج کیاگیا اور24مارچ 2010ء کو اسے حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں ہی کالعدم اہلسنت و الجماعت کا دہشتگرد کوئٹہ سے رہائی پاچکا ہے، اس سے قبل تحریک طالبان کا سرغنہ ہزاروں پاکستانیوں کے خون کا ذمہ داری بھی عام معافی لے کر عیاشی کی زندگی گذار رہا ہے۔

دوسری جانب مظلو م و بے جرم و خطا محبت اہلیبت علیہ سلام کے جرم میں سیکڑوں شیعہ مسلمان ابھی تک لاپتہ ہیں جنہیں سیکورٹی ادارے رات کے اندھیروں میں انکے گھروں سے اُٹھا لے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button