یمن

انصاراللہ کی کارروائی میں 2 سعودی فوجی واصل جہنم

شیعت نیوز (صنعا)یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بھی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں واقع علاقے الموسّم میں سعودی فوجی ٹھکانے پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
یمنی فوج نے نجران میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
ادھر جنوب مغربی یمن کے علاقے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر کاتیوشا مزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک فوجی مرکز کو مختصر دوری تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button