پاکستان

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 16 روز سے جاری دھرنا ختم

شیعیت نیوز: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ایڈاپٹیشن ٹیکس آرڈر 2012ء معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر عوامی ایکشن کمیٹی جی بی اور انجمن تاجران نے گزشتہ سولہ روز سے جاری احتجاجی دھرنا اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹیکس معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انجمن تاجران بلتستان کے سربراہ غلام حسین اطہر اور ایکشن کمیٹی جی بی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کل سے معمولات زندگی کو بحال کرنے اور احتجاجی دھرنے کا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹیکس معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے فوراً بعد عوام اور تاجران نے اسکردو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ انجمن تاجران کے رہنماوں نے ٹیکسوں کے خلاف احتجاج میں عوام کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور تاجران کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں مذکورہ ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button