پاکستان

امریکا سے الگ ہوکر‘چین ‘ روس اور ایران سے مل کر تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں، عمران خان

شیعیت نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت جمعرات کو بنی گالہ میں مرکزی قائدین کا اہم اجلاس ہواجس میں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نواز شریف کے بیانیوں کا ماخذ مشترک دکھائی دیتا ہے‘ٹرمپ خارجی نواز شریف داخلی طور پر پاکستان پر دباؤ بڑھا رہے ہیں‘نوازشریف کی تحریک فساد بحیرہ عرب میں تحلیل ہوچکی ۔دریں اثناء چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ نئی امریکی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے‘ امریکا کا اضافی اور غیر سفارتی عملہ نکال دیا جائے ‘چین ‘ روس اور ایران سے مل کر تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں ‘ا مریکی صدر پاکستانی قوم وریاست کی توہین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ میں نے ہمیشہ دوسرے کی جنگ میں حصہ بننے کی مخالفت کی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نئی امریکی پالیسی کے بعد امریکا کی فضائی لاجسٹک سپورٹ روک دی جائے ‘ ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پاکستانی قوم اور ریاست کی توہین کرنے کی کوشش ہے، ادنی مالی مفادات کی خاطر کسی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ‘ امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے مگرافغانستان میں امریکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں‘ ہم نے ہمیشہ دوسروں کی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی ہے ۔ دریں اثناءجمعرات کو بنی گالہ اسلام آباد میں پاکستان کیخلاف امریکی ہرزہ سرائی پر تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا‘اجلاس میں تحریک انصاف کے موقف پر پارٹی رہنماؤں کو مفصل بریفنگ دی گئی‘

متعلقہ مضامین

Back to top button