پاکستان

کوئٹہ: داعش/لشکر جھنگوی کی فائرنگ شیعہ ہزار ہ ابراھیم شہید

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں داعش/لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ مسلمان ابراہیم کو شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہزار گنجی میں فائرنگ سے ابراہیم ولد رحیم ہزارہ سے تعلق رکھنے والا مومن شہید ہوگیا ہے،جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر قلی کا کام کرنے والا مزدور ظریف خان ولد فضل محمد قوم الکوزئی زخمی ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں کالعد م لشکر جھنگوی نے داعش کے ساتھ اتحاد قائم کرلیا ہے انکا ہدف امریکا ،اسرائیل ،بھارت و سعودی ایماء پر صوبہ بلوچستان اور سی پیک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button