پاکستان

پاک بحریہ کا ’حربہ‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

شیعیت نیوز: پاک بحریہ نے اندرون ملک تیار کردہ ’حربہ‘ نیول کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کسی بھی بحری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ ’پی این یس ہمت‘ نے اندرون ملک تیار کردہ ’حربہ‘ نیول کروز میزائل فائر کیا۔

یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے جس نے تجربے کے دوران اپنے ہد ف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا، جبکہ میزائل فائرنگ کا یہ کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی فائر پاور کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ’پی این ایس عالمگیر‘ سے میزائل فائرنگ کے اس مظاہرے کو دیکھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button