پاکستان

شام و عراق میں ناکامی کہ بعد ٹرمپ اب ایران و پاکستان دشمنی پہ اتر ایا

شیعیت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سال 2018ء کا پہلا ٹوئٹ ہی پاکستان سے متعلق کیا جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا نے پاکستان کو گزشتہ 15؍ سال کے درمیان 33 ؍ ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی جبکہ بدلےمیں پاکستان نےہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا اور ہمارے رہنماؤں کو بے وقوف سمجھا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا کہ ہم افغانستان میں جن دہشت گردوں کوتلاش کرتے ہیں پاکستان انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، لیکن اب مزید ایسا نہیں چلے گا ۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ایران کو بھی اپنی الفاظی دہشتگردی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایران اوبامہ انتظامیہ کے ساتھ خوف ناک نیوکلیئر کے باوجود ناکام رہا ہے، ایرانی قوم کئی سالوں سے دباو کا شکار  ہیں و ہ آزادی اور کے لئے بے تاب ہیں،انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ ایرانی دولت کو بھی لوٹا جارہا ہےلہذا اب تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔

واضح رہے کہ شام و عراق میں بری طرح شکست کھانے کے بعد امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپنی عوام میں شرمندگی مٹانے اور اپنی شکست سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے اس نے اپنی توپوں کا رخ ایران اور ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب کردیا ہے، لہذا امریکا کو جان لینا چاہئے کہ اب حالت تبدیل ہوچکے ہیں اور اب واقعی تبدیلی کا وقت ہے جو امریکی عوام کی ظالم صہیونی و سرمایہ دارانہ نظام سے آزادی کی تبدیلی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button