یمنی عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے سعودی کے اتحادیوں کے درجنوں فوجیوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا

29 دسمبر, 2017 12:08

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز میں واقع یختل کے ساحلی علاقے میں سعودی فوج کی پندرہ گاڑیوں کو منہدم کردیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے پچاس سے زائد فوجی اور کرائے کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فوج نے دور قبل بھی شمالی یختل میں سعودی اتحاد کے فوجی اہداف کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔اسی دوران اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج نے دو گراڈ میزائل جنوبی یمن کے صوبے لحج کے علاقے کہبوب میں اس مقام پر فائر کیے ہیں جہاں سعودی اتحادی فوجی کسی حملے کے لیے جمع ہورہے تھے۔ اس حملے میں بھی سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان کے علاقے حامضہ میں سعودی فوجیوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے ایک اور غیر معمولی کارروائی کے دوران صوبہ الحدیدہ کے علاقے الخوخہ کو سعودی اتحاد کے قبضے سے مکمل آزاد کرالیا ہے۔اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی اور کرائے کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ان کی درجنوں بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی سازو سامان کو تباہ کردیا گیا۔یمن کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے سعودی جنگی طیاروں کی حمایت سے صوبہ البیضا کے علاقے القدع کی جانب پیشقدمی کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کےجوانوں نے جنوب مغربی صوبے تعز میں سعودی فوجی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دوسرے ملکوں کے ساتھ ملکر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کوجارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا اس سمندری، فضائی اور زمینی محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔تقریبا تین سال سے جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنے ملک میں بے گھر ہونا پڑا ہے۔سعودی جارحیت کےجواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان بھی یمن کے اندر اور سعودی عرب میں جارح اور غاصبوں کے فوجی اہداف کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

1:43 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔