پاکستان

چکوال: بیگانی شادی میں ایم ڈبلیوایم دیوانی، ایم ڈبلیو ایم نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کردی

شیعیت نیوز: ایم ڈبلیو ایم چکوال کی قیادت نے شیعہ اکثریتی علاقہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی حمائیت کا اعلان کردیا ہے، واضح رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق، چکوال آبادی کے چونسٹھ فیصد 64% عوام کا تعلق فقہ جعفریہ شیعہ آبادکاری پر مشتمل ہے، ووٹرز کے تناسب میں مجلس وحدت مسلمین کے پاس، متعلقہ حلقہ کے 60% فیصد ووٹرز شامل ہیں، اس پیش رفت کے بعد، مقامی آبادی کے دیگر چھوٹے بڑے گروہوں کی بھی پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا سلسلہ شروع، وحدت مسلمین کی مقامی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کو متعلقہ ضمنی الیکشن کی پیشگی مبارکباد دے دی ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈیرہ اسماعیل سے شیعہ نوجوانوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے ،اور وہاں کے حالات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، ایسے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی جانب سے چکوال میں پی ٹی آئی کی حمایت وقت کی مناسبت سے مناسب فیصل نہیں سمجھاجارہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button