پاکستان

گوادر و چابہار کے درمیان رابط قائم کیاجائے ،چین کی ایران کو پیشکش

 شیعیت نیوز: چایران نے کہا ہے کہ اسے چین کی طرف سے پاکستان کی گوادر بندرگاہ اور چاہ بہار بندر گاہ کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چاہ بہار فری ٹریڈ زون کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحیم کوردی نے کہا کہ چین نے ایران سے کہاہے کہ وہ چاہ بہار کو گوادر سے خطے اور اس سے باہر اپنی مصنوعات کی ترسیل کیلئے راہداری کے طورپر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں، دونوں بندرگاہیں منڈیوں تک رسائی کی صورت میں ایک دوسرے کے معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button