مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ میں فلسطینیوں کے مکانات پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے شہر رام اللہ کے شمال میں الجلزون کیمپ کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں صلاح الدین روڈ پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف مرچوں والی گیس کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں پچّیس فلسطینی بری طرح متاثر ہوئے اور ان کا دم گھٹنے لگا۔بدھ کے روز بھی رام اللہ، نابلس، الخلیل اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا جس میں اکیاسی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ان علاقوں کے فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے بیت المقدس سے متعلق قرارداد کو ویٹو کئے جانے کی مذمت کی۔

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے مختلف علاقوں میں احتجاج اور فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جن میں اب تک دس فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button