مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کاغرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں بیت ایل صیہونی بستی کے قریب فلسطینیوں پر حملہ کر دیا-

اس درمیان غرب اردن کے شہرالخلیل کے الفوار کیمپ کے قریب بھی فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے-

صیہونی فوجیوں نے العالم ٹیلی ویژن چینل کی ایک گاڑی پر بھی صوتی بم اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا-

دوسری جانب فلسطینیوں نے بھی پیر کو غرب اردن میں صیہونی فوجیوں پر پٹرول بم پھینکے-

اس درمیان حماس نے غزہ پر صیہونی فوج کے ہوائی حملے کو انتقاضہ قدس کو روکنے کی صیہونی حکومت کی ناکام کوشش قرار دیا-

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ قدس کو روکنے کے لئے کئے جا رہے ہیں لیکن فلسطینی عوام صیہونیوں کی اس طرح کی جارحیت سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے-

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کو بھی غزہ پر ہوائی حملے کئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button