پاکستان

ندیم سرور پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، رپورٹ

شیعیت نیوز: سفیر عزا جناب ندیم رضا سرور. گوگل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں کی جانب سے رواں سال جن 10 شخصیات کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، ان میں ندیم سرور کا نام دوسرے نمبر پر ہے.

تین دہائیوں پر محیط ندیم سرور کی خدمت اور فن نوحہ خوانی کی ترویج میں اس کا کردار کسی تفصیل یا تعریف کا محتاج نہیں. ندیم سرور کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے صرف شیعوں میں ہی نہیں، سنیوں میں بھی خوب سراہا گیا.

ندیم سرور کا نام گوگل کے فقط ایک برس کے اعداد و شمار کی فہرست میں نہیں، بلکہ ان چیدہ چیدہ شخصیات کی دائمی فہرست میں ہمیشہ نمایاں نظر آئے گا کہ جن کو رخصت ہوئے تو صدی سے زیادہ عرصہ بیت چکا لیکن ان کا نام آج اس شعر کی عملی تصویر ہے:

میں دنیا سے چلا جاوں گا لیکن
مجھے شہہ ع کی عزا زندہ رکھے

 خدا بحق امام حسین علیہ السلام ندیم سرور کو طول عمر اور سلامتی عطا فرمائے.

متعلقہ مضامین

Back to top button