عراق

داعش کو شکست دینے کے بعد امریکہ کی فوجی موجودگی کے سخت مخالف ہیں

عراق کی تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ شیخ قیس خزعلی نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے بارے میں کہا ہے کہ: داعش کی تباہی کے بہانے امریکی فوج کی اتنی بڑی تعداد اب بھی عراق میں موجود ہے۔

شیخ قیس خزعلی نے ذرائع ابلاغ کی بین الاقوامی یونین سے گفتگو میں کہا ہے کہ دوسرے ممالک کی افواج جیسا کہ ترک فوج، حکومتی اداروں کی اجازت کے بغیر عراق میں موجود ہے، اس لیے اب انہیں واپس جانا چاہئے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ترکی نے داعش کی وجہ سے ملک میں خراب حالات کی وجہ سے موقع کا فائدہ اٹھا کر اپنی فوج عراق میں داخل کر دی، اور جنگ کی وجہ سے تب عراقی حکومت اس سلسلے میں اقدمات نہیں کر سکی۔

تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ نے عراق میں امریکی فوج کے بارے میں کہا: داعش کی تباہی کے بہانے امریکی فوج کی اتنی بڑی تعداد عراق میں موجود ہے، اب داعش کی شکست کے بعد اس مسئلے پر توجہ کی ضرورت ہے، اور ان کو واپس جانا چاہئے اگرچہ کچھ افسران کے عراقی فوج کو ٹرین کرنے لیے رہنے پر گفتگو کی جا سکتی ہے، پر اتنی بڑی تعداد بالکل قابلِ قبول نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button