امریکہ کی سعودی عرب اور اسرائیل کو مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر تشکیل دینے کی پیشکش
امریکی خفیہ اینجسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے اسرائیل اور سعودی عرب کے حکام کے قریبی باہمی تعاون کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کو مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر تشکیل دینا چاہیے۔
امریکی خفیہ اینجسی سی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ کہ سعودی عرب اور اسرائیل مل کر کام کررہے ہیں ،انہوں نے ساتھ ہی یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر قائم کرلیں۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کے موقع پر مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے باعث اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان فاصلہ ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کو مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر قائم کرنا چاہیے، اس صورت میں دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام آسکتا ہے اور دونوں ممالک ملکر ایران کا خطے میںم قابلہ کرسکتے ہیں۔ اسلامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کا ارتکاب کررہا ہے جس کا تاوان اسے ادا کرنا پڑےگا۔ اسلامی مبصرین کے مطابق حرمین الشریفین پر بھی اسرائیلی لابی کا قبضہ ہوچکا ہے اور نام نہاد خادم الحرمین اس دور میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے عالم اسلام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔