پاکستان

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک امن ممکن نہیں،علامہ ناظر تقوی

شیعت نیوز:شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ12ربیع الاول کو خیر پور اور پشاور کے واقعات کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کا ایک بار پھر سے تسلسل کے ساتھ ہونا سیکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جب چا ہتے ہیں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوجاتے ہیں،جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک میں جمہوری استحکام آسکتا ہے نہ ہی معاشی طور پر ملک مستحکم ہوسکتا ہے اگر حکومت ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ملک بھر میں دہشت گردو کی آخری کمین گاہوں تک آپریشن کر نا ہوگا کیو نکہ دہشت گردو کے مکمل خاتمے تک ملک میں امن و امان قائم کرنا نا ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button