عمران خان کی طالبان کہ باپ سمیع الحق سے ملاقات ، ایم ایم اے کا قیام خطرہ کا شکار
شیعت نیوز: طالبان خان(عمران خان) کی طالبان کے باپ سمیع الحق سے اتحاد کے لئے ملاقات، متحدہ مجلس عمل کی بحالی خطرے میں پڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ۔ عمران خان عرف طالبان خان نے الیکشن ۲۰۱۸ کے لئے سیاسی اتحاد بنانے کے لئے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طالبان کے باپ اور جمیعت علما ئےاسلام(س) کے سربراہ سمیع الحق نے اہم اور تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں آنے والے الیکشن کے لئے سیاسی اتحاد کی پر بات چیت ہوئی ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ جب تک ملک میں کرپٹ عناصر موجود ہیں ترقی کی راہ پر کامیابی سے سفر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ سمیع الحق نےپختونخواہ میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے ہماری حکومت کے اقدامات کی مکمل تائید و معاونت کی ہے جس پر انکے شکرگزار ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ مولانا کی معاونت سے دینی اور عصری علوم کے لاکھوں مراکز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیں اور علماءکو ان کے شایان شان مقام دلوایاجائے۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پختونخوا میں جو اسلامی اقدامات اٹھائے ہیں ہم ان کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں اور انکی بھر پور تائید کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے مولانا فضل الرحمٰن ، مولانا سمیع الحق اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے سرگرم ہیں ، مگر اب مولانا سمیع الحق کی عمران خان سے ملاقات اور ان کے ممکنہ اتحاد نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے نئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا مولانا سمیع الحق اقتدار کی رسہ کشی میں شامل ہونے کےلئے عمران خان کا ساتھ دیتے ہیں یا پھر دائیں بازو کی مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں شامل ہوتے ہیں ۔