محاصرے کی وجہ سے یمن کے لاکھوں افراد کی موت کا خدشہ

20 نومبر, 2017 08:52

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد کے محاصرے کی وجہ سے یمن کے لاکھوں افراد کی موت کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن کو اپنے دفاع کا حق نہیں ہے اور ریاض پر یمنی میزائل کے بعد سعودی عرب نے یمن کا مکمل محاصرہ کرلیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت ہے۔

7:52 شام جولائی 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔