لبنان

سعد حریری کو یرغمال بنانے کے اہداف کی وجوہات؛ میشل عون کے مشیر کے انکشافات

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی صدر کے سیاسی مشیر نے سعد حریری کو یرغمال بنانے کے اہداف کی وجوہات بیان کی ہیں۔«جان عزیز» نے «الجدید» ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ: ہمیں عالمی ذرائع سے خبر دی گئی ہے کہ یہ بحران وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا بلکہ یہ لبنان کے خلاف جنگ کے لیے کیا جا رہا ہے، اور کچھ طاقتیں لبنان کے خلاف اقدامات کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا: اس پیغام کے مطابق کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ لبنان میں دوبارہ 1982 کی طرز کے حالات پیدا کر دیں، تاہم عالمی سطح پر لبنان سے جنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر کے مشیر نے مزید کہا: اس پیغام کے بدلے ہمارا یہ جواب ہے کہ 1982 میں لبنان میں فلسطینی لیبریشن آرگنائزیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا، پر اب اس ملک میں کوئی بیرونی گروہ نہیں ہے، اور اب کسی پر بھی حملہ لبنانی عوام پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button