یمن

صنعا میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے

سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے الجوف میں واقع شہر الغیل میں ایک کارروائی کر کے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بھی الکرس اور الخشل سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران کےعلاقے میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی اس جوابی کارروائی میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button