حکومتی وزراء کی د ہشت گرد لدھیانوی سے ملاقاتیں ،التماس سورۃ الفاتحہ برائے نیشنل ایکشن پلان
شیعت نیوز:عالمی دہشتگرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ ( اہلسنت و الجماعت) کہ سرغنہ احمد لدھیانوی کی دن دھاڑے نیشنل ایکشن پلان کی پامالی پہ ریاستی ادارے خاموش۔سعودی نواز مسلم لیگ نواز کہ وزراء کہ جانب سے کالعدم جماعتوں کہ سرغناؤں سے خفیہ ملاقاتیں اب منظر عام پہ بھی آنے لگیںہیں ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ہوں یا پنجاب کا وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار ہو یا وزیر اعلی پنجاب شو باز شریف ، وفاقی وزیر حاجی اکرم ہو یا وفاقی وزیر طارق فضل چودھری ہر جگہ نواز حکومت کی حکمت عملی رہی ہے کہ اپنے سعودی و ہندوستانی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر ہزاروں پاکستانیوں اور شیعہ و بریلوی مسلمانون کہ قاتل کالعدم اہلسنت و الجماعت ( سپاہ صحابہ ) کہ دہشتگردوں کو پروٹوکول دے کر سامنے لایا جائے ۔ اسوقت وطن عزیز کے لئے سب سے زیادہ خطرہ خارجی دہشتگردون سے نہیں بلکہ نوازُ لیگ اور اسکے حواریوں سے ہے جو کھلے عام فرقہ واریت و انتہاء پسندی کو پروان چڑھا رہے ہیں، تاکہ وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کیا جاسکے ۔ آج نیشنل ایکشن پلان اورفعال آپریشن رد الفساد کو ناکامی سے دوچار کرنے کہ لیے نواز حکومت کی سازشوں کہ خلاف عوام الناس ، عدلیہ اعر مقتدر طاقتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ایک طرف دہشتگردوں کی فعالیت و حکومتی سرپرستی تو دوسری طرف دہشتگردوں و انتہاء پسندوں کہ ناموں کا شیڈول فور سے اخراج و جیل میں قید دہشتگردوںکی رھائی لمحہ فکریہ ہے ۔ کیونکہ یہ قوتیں کسی بھی طور پہ پاک چین اکنامک کوری ڈور کو بننے دینا نہیں چاہتیںہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ آنکھیں کھول لیں جائیں کہیں دیر نہ ہو جائے اور داعش کے ہم رکاب ہمارے وطن عزیز کو بھی عراق و شام میں تبدیل نہ کردیں۔








