لبنان

لبنانی وزیر اعظم کا استعفیٰ واشنگن کا منصوبہ جسے آل سعود نے لاگو کیا ہے :عبدالباری عطوان

عرب دنیا کے ایک مشہور کہنہ مشق تجزیہ کار اورروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے تاکید کی ہےکہ لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کا استعفیٰ واشنگٹن کا منصوبہ تھا جس کو آل سعود رژیم نے اب لاگو کردیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ ’’عبدالباری اتوان ‘‘نے کہاکہ لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کا استعفیٰ واشنگٹن کا منصوبہ تھا جس کو آل سعود رژیم نے اب لاگو کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعد حریری سے استعفیٰ کا مطالبہ امریکہ کا مطالبہ تھا اورآل سعود نے اس مطالبے کو پورا کروانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سعد حریری کے پاس استعفیٰ یا قید ہونے کے دوآپشنز تھے اوراس کی لبنان واپسی اب ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ ایک سعودی شہری ہیں اور محمد بن سلمان کی اجازت کے بغیر ملک کو چھوڑ نہیں سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button