یمن

سعودی عرب کا عالمی برادری کی خاموشی کی آڑ میں وحشیانہ مظالم جاری

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی برادری کی خاموشی کی آڑ میں اپنے وحشیانہ مظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی ملی بھگت اور خاموشی کی آڑ میں یمن میں اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے-

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ انسانی حقوق کے اداروں کو چاہئے کہ وہ سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں تاکہ یمن میں اس کے وحشیانہ مظالم بند ہوں-

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے شمال مغربی صوبے حجہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے تازہ ترین حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمنی عوام کا خون بہا رہا ہے-

یمن کی وزارت صحت نے بھی صوبہ حجہ میں عام شہریوں پر سعودی عرب کی بمباری کی مذمت کی۔ اس بمباری میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے- یمن کی وزارت صحت کے ترجمان عبدالحکیم الکحلانی نے کہا کہ صوبہ حجہ کے ہران علاقے میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور سعودی عرب نے سبھی دینی اخلاقی اور انسانی اقدار کو پامال کر دیا ہے- یمنی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ سعودی جنگی طیاروں نے کئی گھنٹے تک یمنی شہریوں پر بمباری کی اور ان کا قتل عام کیا جبکہ ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا-

ان کا کہنا تھا کہ سعودی بمباری میں ساٹھ سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں-

یمنی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حملے داعش کے وحشیانہ مظالم کی طرح تھے کیونکہ سعودی عرب ایمبولینسوں کو بھی وہاں نہیں جانے دے رہا تھا اور انہیں بھی نشانہ بنا رہا تھا-

یمنی وزارت صحت کے ترجمان نے دنیا کے سبھی بیدار ضمیر انسانوں سے کہا کہ وہ اس قسم کے ظالمانہ اقدامات کے مقابلے میں خاموشی اختیار نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button