یمن

یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقہ الغور پر سعودی عرب کا میزائلوں سے حملہ

سعودی عرب کی یمن کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقہ الغور میں میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق العہد نیوزکے حوالےسے بتایا کہ سعودی عرب کی یمن کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقہ الغور میں میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے الغور علاقہ پر کئی میزائل داغے ہیں جن کے نتیجے میں کافی مالی نقصان ہوا ہے لیکن ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 12 ہزار یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button