ایران

ایران کی جانب سےسعودی عرب کے ہاتھوں یمنی شہریوں کے قتل عام کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے نہتے شہریوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

شیعت نیوز کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے شہر صعدہ میں عام شہریوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن میں مسلسل بے گناہ اور نہتے مسلمان شہید اور زخمی ہورہے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقے سحار کے علاف بازار میں وحشیانہ بمباری کی جس میں تقریبا تیس یمنی شہری شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمنی عوام اور اس حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کہ وہ سعودی عرب کے اس ہوائی حملے کے پہلوؤں پر توجہ دے-

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اپنے جارحانہ اقدامات کے ذریعے سیاسی اور جنگی میدانوں میں اپنی ناکامیوں کا بدلہ یمن کے عام شہریوں پر بمباری کرکے لینا چاہتا ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عام شہریوں اور رہائشی علاقوں پر اس قسم کے حملوں کوعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button