پاکستان

ناصر شیرازی کا اغواء ، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی شدید الفاظ میں مذمت

شیعت نیوز:پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ناصر عباس شیرازی کے اغواء کی شدید مذمت کی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں علی زیدی، شیریں مزاری اور اعجاز چوہدری نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیانات میں کہا کہ ناصر شیرازی کا اغواء سنگین اقدام ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ ناصر شیرازی کو اگرکو ئی بھی ضرر پہنچا تو اسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے رانا ثناء اللہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر رکھی تھی اور کل رات انہیں اغواء کر لیا گیا ۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنی فرقہ وارنہ ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں ۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء خرم نواز گنڈہ پو ر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصر شیرازی کے اغوا کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ایک اہم رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ بد ھ کی شب مجلس وحدت کے مرکزی رہنماءناصر شیرازی کو سادہ وردی اہلکاروں نے اغواء کر لیا تھا ۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button