پاکستان
امریکی جاسوس طیاروں کی ہندوستان کو فروخت، پاکستان کا اعتراض
شیعت نیوز:اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان کشیدہ تعلقات کے درمیان پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک جنوبی ایشیا کے اسٹریٹیجک استحکام کو کمزورکرنے والے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلحہ بردار ڈرون طیاروں کی فروخت کے کسی بھی معاملے میں عالمی معاہدوں کو ملحوظ خاطر رکھا جانا ضروری ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی فوج نے کشمیر کے علاقے میں ہندوستانی فوج کا ایک جاسوس طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی تھی۔ امریکہ ایسے وقت میں ہندوستان کو جاسوس طیارے فروخت کر رہا ہے جب علاقے میں واشنگٹن کے کئی برس کے اہداف ناکام ہو گئے ہیں۔ امریکہ علاقے میں وسیع فوجی پروپیگنڈے کے ذریعے، پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔