پاکستان

حکومت بلوچستان میں دہشتگردی روکنے میں نا کام ہو چکی،علامہ ناظر عباس

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صوبہ بلوچستان مختلف حوالوں سے پاکستان کا احساس ترین صوبہ بنا ہوا ہے جس میں متعدد بار دہشتگردی کے واقعات وقوع پزیر ہوئے ہیں جس میں سیکڑوں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور یہ تاحال جاری وساری ہے حکومتِ بلوچستان اور سیکیورٹی کے ادارے بلوچستان میں دہشتگردی کو روکنے میں نا کام نظر آتے ہے بلکہ اب تو نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ خودسکیورٹی کے ادارے دہشتگردوں کے نشانے پر ہے ایسی حساس صوتحال میں ہزاروں زائرین کربلا سڑکوں پرسراپا احتجاج بنے ہوے ہیں اور کوئٹہ وتفتان بارڈر پر کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں سکیورٹی فورسز انھیں سکیورٹی فراہم کرنے کی بجائے تسلیاں دے رہی ہیں ہم حکومت بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کے قافلوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے اور اْن کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کئے جائیں اگر زائرین کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ساری ذمہ داری حکومت بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ پرہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button