ایران

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد

اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے اقوام متحدہ (UN) کی مبصر کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ایران مخالف رپورٹ پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی مبصر برائے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر کی ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ سیاسی، جھوٹ پر مبنی اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایسی متعصبانہ اور امتیازی رپورٹ سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لئے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان کا کہنا تھا کہ یو این مبصر نے اپنی رپورٹ میں غیرقانونی اور غلط طریقوں سے ایران کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے دعوے کئے ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹرعاصمہ جہانگیر کے الزامات پر اسلامی جمہوریہ ایران نے باضابطہ جواب جمع کرادیا ہے۔

دوسری جانب بہرام قاسمی نے ایران مخالف امریکی وزیر خارجہ رکس ٹلرسون کے حالیہ توہین آمیز، جھوٹ اور مداخلت پر مبنی بیانات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایرانی قوم اور حکام کے درمیان اختلافات پھیلانے کی کوششیں لاحاصل ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات سے ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کا اصل چہرہ ظاہر ہوتا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ نہ صرف 1953 میں ایران میں ہونے والے فوجی بغاوت میں ملوث تھا بلکہ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد بھی ایرانی قوم کی حمایت کے لبادے میں ایران اور ایرانی قوم کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button