پاکستان

پولیس، رینجرز اور دیگر ادارے لاپتا شہریوں کو ہر صورت بازیاب کرائیں، سندھ ہائیکورٹ

شیعیت نیوز: سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ لاپتا شہریوں کو ہرصورت بازیاب کرائیں، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ کے رو برو بدھ کو لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بازیاب کراکر 22 نومبر تک رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ پولیس، رینجرز اور دیگر ادارے لاپتا شہریوں کو ہرصورت بازیاب کرائیں، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہری عبدالرؤف 2 اکتوبر کو مبینہ ٹاون کے علاقے سے قانون نافذ کرنے والے اداوں نے حراست میں لیا،شہری محمد شاہد کو 19 اکتوبر کو رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لیا،لاپتا شہری اگر کسی جرم میں ملوث ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے،خدشہ ہے لاپتا شہریوں کو مبینہ مقابلے میں قتل کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button