پاکستان

پاکستانی زائرین اربعین پرخصوصی ویزہ سہولت سے محروم

شیعیت نیوز: اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پاکستانی زائرین خصوصی ویزہ سہولت سے محرم رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق سیکورٹی خدشات کی بناء پر پاکستانی ، افغانستانی اور بنگلادیشن کےزائرین آن آرائیول ویزہ سہولت سے محروم رہیں گے۔

واضح رہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام جہاں محبان اہلبیت علیہم السلام کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے وہیں دنیا بھر سے کروڑوں لوگ اس موقع پر مختلف ممالک سے کربلاء مقدسہ کا پاپیادہ رخ کرتے ہیں ۔
حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ اعلام کے مدیر اعلیٰ سید جمال الدین الشہرستانی نے چہلم حسینی کے لئےعراق آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے بتایا کہ وزارت داخلہ نے عراق کی زمینی حدود اور ائیرپورٹس کو خصوصی احکامات جاری کئے ہیں جس میں آنے والے زائرین کو موقع پر ویزہ فراہم کیا جائیگا مزیدتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20 محرم الحرام تا 20 صفر المظفر تک خصوصی ویزے کی سہولت بارڈر پر دستیاب ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button