پاکستان

باڈہ ، درگاہ فتح پور میں دہشت گردی کے خلاف ریلی

شیعیت نیوز: درگاہ فتح پور جھل مگسی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف باڈہ میں سجاگ شہری فورم کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں سید رکھیل شاہ اور سید چیزل شاہ کی مزارات پر عرس کے موقع پر ہونے والے بم دھماکے اور ان میں شہید اور زخمی ہونے والے زائرین کے سوگ میں جبکہ دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف سجاگ شہری فورم باڈہ کی جانب سے درگاہ شریف سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت درگاہ جانن چن فقیر کے گادی نشین جونئیر جانن چن کر رہے تھے، ان کے علاوہ سینئر صحافی دانش ابڑو ، مسرور سیال ، زیب ساریو ، نظام کولاچی ، محمد علی خشک ، ذوالفقار کولاچی ، اکبر آزاد ہسبانی اور دیگر کر رہے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جونیئر جانن چن نے کہا کہ تصوف امن ، محبت کا پیغام دیتا ہے وہ تمام ادیان کا احترام کرتا ہے جبکہ انسانیت کا درس دیتا ہے صوفی بزرگوں کی درگاہیں امن ، محبت کے آستانے ہوتے ہیں جہاں خودی کا پیغام ملتا ہے آج جب دنیا دہشت کا شکار ہے اور انہیں سکون کی تلاش ہے اور انہیں سکون ان درگاہوں سے ملتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ درگاہوں پر حملے کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی کی جائے اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button