دنیا

افغانستان حملے کی سولہویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں مظاہرے

کابل میں افغان عوام نے احتجاج کرتے ہوئے امریکہ اور نیٹو کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر کئے جانے والے حملوں اور بمباری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔دارالحکومت کابل میں کئے جانے والے امریکہ مخالف مظاہرے میں شریک ایک افغان شہری کا کہنا تھا کہ افغانستان پر امریکی حملوں اور بمباری کا مسلسل مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سولہ برس قبل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے بعد افغانستان میں آج بھی تشدد و بدامنی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی سے بدامنی و منشیات کی کاشت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button