پاکستان

شوکت رضا شوکت سرزمین اہلیبت ؑ (عراق ) سے ڈی پورٹ کردیا گیا

شیعیت نیوز: اطلاعات کے مطابق پاکستانی ذاکر شوکت رضا شوکت کو سرزمین اہلیبت ؑ سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے اور وہ واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق 9 محرم الحرام کو حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے شوکت رضا شوکت کو توہین اہلیبت ؑ کے جرم میں گرفتار کرکے لاک اپ کردیا تھا، حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کسی بھی شخص کو پہلی مرتبہ گرفتار کر کے لاک اپ کیا گیا اور یہ داغ بدقسمتی سے شوکت رضا شوکت پر لگ گیا ہے، تاہم پاکستان سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور آیت اللہ شیخ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے مداخلت کرنے پر شب عاشور اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔

آیت اللہ بشیر نجفی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ کے مطابق شوکت رضا شوکت کی رہائی زائرین کے بے حد اصرار پر انکی جانب سے کروائی گئی تھی، صرف شوکت رضا شوکت کو زیارت کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور گیارہ محرم کو عراق بدر کرنے کے احکامات تھے۔

لیکن ایک بار پھر غیر قانونی طور پر شوکت رضا شوکت نے غیر قانونی طور پر مجلس شام غریباں سے خطاب کیا تاکہ اسکی مجروح ہوتی شخصیت کو بحال کیا جاسکے ، تاہم اگلے روز یعنی گیارہ محرم کو حرم امام حسین ؑ نے شوکت رضا شوکت کو طلب کرکےمعافی نامہ تحریر کرواکر اسے عراق سے ڈی پورٹ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اب زندگی بھر کے لئے شوکت رضا شوکت پر اہلیبت ؑ کی توہین کرنے اور شیعہ عقائد کے خلاف تقریر کرنے پر حرم امام حسین علیہ السلام سے دھتکارے جانے کا بدنما داغ لگا چکا ہے، جو زندگی بھر کے انکے ساتھ رہے گا، لہذا یہ واقعہ پاکستان کی معصوم عوام کے لئے ایک عبرت ہے کہ ایسے ذاکرین سے پرہیز کریں جو بہت چالاکی سے تعلیما ت محمد و آل محمد (ص) میں تحریفات کرکے شیعہ عقائد کو خرا ب کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button