پاکستان

شہدائے کربلا کی بے مثال اور لازوال قربانیوں نے اسلام کے پرچم کو سر بلند کیا،جسٹس باقر نجفی

شیعیت نیوز: ادبی تنظیم قلم برائے امن کے زیراہتمام میانوالی میں سالانہ محفلِ مسالمہ سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی بے مثال اور لازوال قربانیوں نے اسلام کے پرچم کو سر بلند کیا، شہدائے کربلا نے حق کی خاطر سب کچھ لٹا دینے کا عملی درس دیا، آج دنیا کے کونے کونے میں حریت کی جتنی تحریکیں چل رہی ہیں، جو کروڑوں لوگ ظلم کے خلاف بر سرِ پیکار ہیں وہ سب فلسفہ حسینیؑ کے پیروکار ہیں، شہادت حسینؑ اسلام کی بقاء، انسانیت کی فلاح کی ضمانت اور باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا درس ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ایک نعمت ہے، جس کی قدر ضروری ہے، آزادی کی بدولت ہی آج ہم اسلام کے نام پہ منعقد ہونی والی اس محفل میں موجود ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میانوالی کے لوگ محبت کرنیوالے لوگ ہیں، میں اپنے علاقے کے لوگوں کو اپنے خاندان کے افراد کی طرح عزیز رکھتا ہوں۔ انہوں امن و آشتی کے فروغ کیلئے قلم برائے امن کی خدمات کی تعریف کی۔ محفل مسالمہ میں نظامت کے فرئض انوار حسین حقی نے سر انجام دیئے۔ محفل مسالمہ سے رانا امجد اقبال، خالد سعید ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ محفل مسالمہ سے سید گلزار بخاری، ڈاکٹر آصف مغل، مظہر نیازی، صابر بھریوں، اختر مجاز، اظہر نیازی، پروفیسر رئیس عرشی، نسیم بخاری، طالب حسین عامر اور سید محمد فیروز نظام الدین شاہ نے اپنا کلام پیش کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ سید نجف حیدر کاظمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب ملک حامد حسین اُتراء نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button