پاکستان

عزاداری پر پابندی کی خبر بے بنیاد ہے، آجی سندھ دفتر کی تردید

شیعیت نیوز: عزاداری پر پابندی کے حوالے سے آئی جی سندھ کے بیان پر مبنی شیعہ ویب سایٹس پر چلنے والی خبروں پر سندھ پولیس کا تردیدی ردعمل سامنے آیا ہے
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آئی جی سندھ کی جانب سے محرم کےجلوسوں پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے دفتر سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کے سلسلے میں برآمد ہونے والے تمام روائتی جلوسوں/پرمٹ والے جلوسوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ کیا ہی اچھا ہوکہ کسی بھی رپورٹ کی اشاعت یا اسے چلانے سے قبل اسکی باقاعدہ تصدیق کو فرائض منصبی کا حصہ بنالیا جائے جوکہ عین صحافتی اقدار اور اصولوں کا اولین تقاضہ اور ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button