پاکستان

کیا کالعدم تنظیم کاسرغنہ دہشتگرد (احمد لدھیانوی) الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے ؟

شیعیت نیوز: عدالت عظمیٰ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ سے عام انتخابات2013میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی پاداش میں سپریم کورٹ سے عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دی جانے والی سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب کی نظرثانی کی درخوست باقاعدہ سماعت کے لئے منظورکر تے ہوئے الیکشن کمیشن او را نکے مدمقابل امید وار دہشتگرد احمد لدھیانوی کونوٹسز جاری کرد ئیے ہیں،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سوموار کے روز نظر ثانی کی درخواست کی ابتدائی سماعت کی توجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست گزار راشدہ یعقوب کے مدمقابل امیدوار و کالعد م جماعت اہل سنت والجماعت کے سرغنہ احمدلد ھیا نوی سے متعلق سوال اٹھایا کہ کیا یہ ایک کالعدم تنظیم کے سربراہ ہیں؟ انہوں نےدہشتگرد احمدلدھیانوی کے وکیل سردار اسلم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیاآپ ایک کالعدم تنظیم کے سربراہ کے وکیل کے طورپرپیش ہورہے ہیں ؟کیاکالعدم تنظیم کاسربراہ الیکشن میں حصہ لے سکتاہے ؟کیا الیکشن کمیشن نے کالعدم تنظیم کے سربراہ کوانتخاب لڑنے کی اجازت دی ہے َ تو فاضل وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت کسی نے بھی دہشتگرد احمد لدھیا نو ی کوالیکشن سے نہیں روکا ہے ، بعد ازاں فاضل عدا لت نے راشدہ یعقوب کی نظرثانی کی درخوا ست باقاعدہ سماعت کے لئے منظورکر لی اور الیکشن کمیشن اور مدمقا بل امید واراحمد لدھیانوی کونوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button